غیر ملکی نمبرز سے دھمکی آمیز کالز: کراچی میں بھتہ خوری سے متعلق چشم کشا انکشافات
Web Desk
18 December 2025
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے کراچی میں بھتا خوری کے حوالے سے تشویشناک اور چشم کشا انکشافات کر دیے ہیں، جن میں غیر ملکی نمبرز سے دھمکی آمیز کالز اور براہ راست فائرنگ جیسے واقعات شامل ہیں۔
آباد کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدا میں بھتے کی پرچیاں موصول ہوئیں، پھر فون کالز آنے لگیں، اس کے بعد دفاتر پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے اور اب صورتحال اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ آباد کے افراد کو براہ راست نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھتا خوری اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں بھتہ خور ایرانی فون نمبرز سے کال کر کے یہ کہتے ہیں کہ عمارتوں کی بنیادیں ڈال دی جائیں اور بھتے کی رقم چار سال کی قسطوں میں ادا کی جائے۔ چیئرمین آباد کے مطابق بھتہ خوروں کی جانب سے بِٹ کوائن کے استعمال کی ہدایات بھی دی جا رہی ہیں۔
محمد حسن بخشی نے انکشاف کیا کہ اندازے کے مطابق آباد کے 20 سے 25 ارکان بھتہ دے رہے ہیں اور اس حوالے سے تمام تفصیلات پاکستان کے حساس اداروں کو فراہم کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو بھی تمام تفصیلات کے ساتھ رسید فراہم کی گئی ہے، جسے وزیراعلیٰ نے خود تسلیم کیا اور یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔
چیئرمین آباد کے مطابق آئی جی سندھ نے آگاہ کیا کہ بیرونِ ملک بیٹھے بھتہ خوروں کے خلاف ریڈ وارنٹ کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا گیا، تاہم تاحال وہاں سے وارنٹ جاری نہیں ہو سکے۔
محمد حسن بخشی کا کہنا تھا کہ پولیس مقابلوں میں مارے جانے والے بھتا خور محض فرنٹ مین تھے جبکہ اصل بھتہ خور ایران میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
3 October 2026
آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا
3 October 2026
سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا
3 October 2026
آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ
3 October 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
3 October 2026
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
3 October 2026
اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی
3 October 2026
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
3 October 2026