ہماری فورسز طالبان رجیم کے خلاف لڑائی لڑ رہے ہیں۔,شرجیل انعام میمن
Web Desk
17 March 2026
کراچی میں ای وی بس کے نئے روٹ کا افتتاح ہوا، جس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان مراد، ایم این اے شاہدہ رحمانی اور دیگر شریک ہوئے۔
میئر مرتضیٰ وہاب نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی وعدے وفا کر رہی ہے اور سال کاموں کے تکمیل کا ہے۔ انہوں نے آل آصف اسکوائر پر فلائے اوور بنانے اور شہر میں بنیادی ڈھانچے، سالڈ ویسٹ اور پانی کی سہولیات بہتر بنانے کے منصوبوں پر زور دیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان کے دفاع اور فورسز کی بہادری کی وجہ سے ملک محفوظ ہے اور عوام کی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کراچی میں صحت اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے ساتھ ای وی بسز کے فوائد، خصوصاً گلشن معمار کے عوام اور خواتین کے لیے مفت پنک بائیک کی فراہمی پر روشنی ڈالی۔
تقریب میں عوامی خدمت، شہری ترقی اور پیپلز پارٹی کی عوام دوست حکمت عملی کو اجاگر کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف
18 July 2026
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026