کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ
Web Desk
16 December 2025
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلہ رات 12 بج کر 51 منٹ پر آیا، جس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔
پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی سے 87 کلو میٹر شمال مغرب میں واقع تھا، جبکہ اس کا مرکز 25.52 شمالی عرض البلد اور 66.55 مشرقی طول البلد پر تھا۔
زلزلے کے جھٹکے کراچی کے مختلف علاقوں کے علاوہ سونمیانی میں بھی محسوس کیے گئے۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
حکام کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں۔
متعلقہ عنوانات
چین کے قومی دن پر صدر آصف زرداری کا صدر شی جن پنگ کو خط، پاک-چین شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا اعادہ
30 September 2026
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
30 September 2026
زمبابوے: ہرارے کے قریب ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 افراد ہلاک
30 September 2026
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
30 September 2026
سعودی ولی عہد کا کشیدگی کم کرنے، سفارتی حل کی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان
30 September 2026
احتجاج کے نام پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: شرجیل میمن
30 September 2026
صنعتکار سیاستدانوں پر سیاست چھوڑیں اور صنعتی ترقی پر توجہ دیں: مراد علی شاہ
30 September 2026
میرے پاس عراق میں رہنے کا آپشن تھا لیکن بہتر وزیراعظم چھوڑ کر جا رہے ہیں:ٹرمپ
30 September 2026