کراچی میں پنکی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
Web Desk
10 July 2026
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے منشیات فروشی کے الزامات میں گرفتار نامی گرامی ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ عدالت نے ملزمہ پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 25 جولائی کی تاریخ طے کرتے ہوئے مقدمات کی مزید سماعت کو دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق، ملزمہ کے خلاف درج 6 مختلف مقدمات میں چالان اور گواہان کے بیانات کی نقول عدالتی احکامات پر عملے نے ذاتی طور پر جیل میں ملزمہ کو فراہم کر دی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ انمول کے خلاف سال 2020، 2021 اور 2022 میں منشیات فروشی کے سنگین مقدمات درج ہوئے تھے جن میں وہ طویل عرصے سے مفرور چل رہی تھی، تاہم گارڈن تھانے کی حدود میں ایک حالیہ کیس میں گرفتاری کے بعد اسے ان تمام سابقہ مقدمات میں بھی باقاعدہ گرفتار ظاہر کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا
21 August 2026
صدر مملکت کا پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافن کی خدمات کا اعتراف
21 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی، اسلام آباد کیلئے کال دوں گا: حافظ نعیم الرحمان
21 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
21 August 2026
بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
21 August 2026
بیرونی سرمایہ کاری لانے کا مشن، صوبائی وزیر چوہدری شافع کینیڈا پہنچ گئے
20 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، فیصلے کیخلاف درخواست دوبارہ دائر کر رہے ہیں: رانا ثنا
20 August 2026
نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی کی درخواست خارج، فیصلہ جاری
20 August 2026