کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردی کا خدشہ: تھریٹ الرٹ جاری، سیکیورٹی ہائی الرٹ
Web Desk
24 February 2026
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے لیے دہشت گردی کا ‘تھریٹ الرٹ’ جاری کیا گیا ہے، جس کے بعد ایئرپورٹ اور اس کے گردونواح میں حفاظتی اقدامات کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی الرٹ کے باعث ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ٹرمینلز کے تمام پاسز فوری طور پر منسوخ کر دیے گئے ہیں۔وی آئی پی “لین ٹو” کے لیے گاڑیوں کے داخلے کے اجازت نامے (انٹریاں) بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ایئرپورٹ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور ہر آنے جانے والی گاڑی کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) کے تمام عملے کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ایئرپورٹ کی طرف جانے والے تمام راستوں پر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ دیگر حساس ادارے بھی ایئرپورٹ کی حدود میں متحرک ہیں۔ سیکیورٹی کے ان سخت اقدامات اور چیکنگ کی وجہ سے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار تاخیر سے بچنے کے لیے وقت سے پہلے ایئرپورٹ پہنچیں اور سیکیورٹی عملے کے ساتھ تعاون کریں۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026