کراچی میں فلیٹ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد
Web Desk
20 September 2026
کراچی کے علاقے احسن آباد میں واقع ایک فلیٹ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملنے سے علاقے میں شدید سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق گھر سے ملنے والی لاشیں شوہر، بیوی اور ان کے بچوں کی ہیں جو کئی روز پرانی محسوس ہوتی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی کی شناخت ڈاکٹر عمر کے نام سے ہوئی ہے جو احسن آباد کے ہی ایک مقامی ہسپتال میں بطور معالج اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام لاشوں کو ضروری ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق کرائم سین یونٹ کو شواہد اکٹھے کرنے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے اور پولیس تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے واقعے کی تفصیلی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری روز ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ
20 September 2026
کوئی ریاست دوسری ریاست کیلئے خطرہ نہیں بن سکتی: قطری وزیراعظم
20 September 2026
شمالی کوریا کا تین گھنٹوں میں 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
20 September 2026
نئے صوبوں، صدارتی اور بلدیاتی نظام میں زیادہ دیر نہیں: چودھری جعفر اقبال
20 September 2026
اٹھارہویں ترمیم کے بعد چاروں صوبے 4 آزاد ریاستیں بن گئیں: مصطفیٰ کمال
20 September 2026
الخلیل میں اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینیوں پر حملہ، گاڑی نذر آتش
20 September 2026
جاسم البدیوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
20 September 2026
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت
20 September 2026