شہر قائد میں پانی کی قلت بڑھنے کا اندیشہ، پورٹ قاسم کے قریب 54 انچ لائن پھٹ گئی
Web Desk
15 February 2026
کراچی میں پانی کے بحران کے مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، نیشنل ہائی وے پر پورٹ قاسم کے قریب 54 انچ قطر کی مرکزی پانی کی لائن پھٹ گئی جس کے باعث ہزاروں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔
واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق لائن کے پھٹنے کے فوراً بعد متعلقہ افسران اور فیلڈ اسٹاف کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھابیجی پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پہلے ہی شہر میں پانی کی سپلائی کا نظام متاثر ہے، جبکہ اب مرکزی لائن کے متاثر ہونے سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
واٹر کارپوریشن کے مطابق 54 انچ لائن سے پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے اور مرمتی کام شروع کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مرمت کا عمل جلد مکمل کرکے سپلائی بحال کردی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026