بھارت دہشت گردی میں ملوث، جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے: گورنر سندھ
Web Desk
9 February 2026
اسلام آباد: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسلام آباد میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی امام بارگاہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے انتہاپسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ہاتھ ہے اور بھارت کو یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ وہ جنگ میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت معرکہ حق میں رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں کر سکا، اسی لیے بدلہ لینے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے۔کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا کہ کینیڈا اور بنگلہ دیش میں بھی بھارت کی دہشت گردی بے نقاب ہو چکی ہے اور پاکستان کے پاس بھارت کی مبینہ دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ دشمن پاکستان کو ڈرا نہیں سکتا کیونکہ پاکستانی قوم بہادر ہے اور دہشت گردوں سے لڑنا جانتی ہے۔انہوں نے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قوم متحد ہو کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنائے گی۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026