کاجول نے ممبئی میں آفس لیز پر دے دیا، 9 سال میں کروڑوں کی کمائی متوقع
Web Desk
19 November 2025
بالی ووڈ اسٹار کاجول نے ممبئی کے گوری گاؤں میں واقع اپنا دفتر 9 سال کی طویل مدت کے لیے لیز پر دے دیا ہے، جس سے انہیں کروڑوں روپے کی آمدنی حاصل ہوگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول نے یہ آفس اسپیس ماہانہ 6.9 لاکھ روپے کے کرائے پر لیز کیا ہے، جبکہ لیز کی مدت مکمل ہونے تک ان کی مجموعی آمدنی تقریباً 8.6 کروڑ روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔
یہ کمرشل پراپرٹی 1,817 اسکوائر فٹ کارپٹ ایریا پر مشتمل ہے، جس کے ساتھ ایک کار پارکنگ کی سہولت بھی شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق لیز ایگریمنٹ کا اطلاق رواں نومبر سے شروع ہورہا ہے۔ پہلے تین سال کرایہ 6.9 لاکھ روپے ماہانہ ہوگا، جس میں اگلے تین سال بعد 15 فیصد اضافہ ہوکر یہ رقم 7.9 لاکھ روپے ہو جائے گی۔ آخری تین سال کے دوران کرایہ مزید بڑھ کر 9.12 لاکھ روپے ماہانہ تک پہنچ جائے گا، جس سے لیز کی اختتامی مدت یعنی 2034 تک مجموعی آمدنی 8 کروڑ سے زائد ہو جائے گی۔
اداکارہ حال ہی میں ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ سیزن 2 میں جلوہ گر ہوئیں، جسے ناظرین کی جانب سے مثبت پذیرائی ملی۔ تاہم ان کی پچھلی فلمیں ’سرزمین‘ اور ’ماں‘ باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی نہ حاصل کر سکیں۔
کاجول آئندہ برس 2026 میں فلم ’مہارانی‘ میں پربھو دیوا اور نصیرالدین شاہ کے ساتھ نظر آئیں گی، جبکہ وہ اس وقت ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ ٹاک شو ’ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹوئنکل‘ کی شریک میزبان بھی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
’یہ بالکل بھی مذاق نہیں‘، اپنی جعلی اے آئی ویڈیو دیکھ کر جنت مرزا بھڑک اٹھیں
23 September 2026
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی
23 September 2026
او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار
23 September 2026
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن
23 September 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست
23 September 2026
پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری
23 September 2026
ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی
23 September 2026
سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد
23 September 2026