LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جموں و کشمیر اور گلگت کی ترقی، عوامی فلاح کیلئے تمام اقدامات کرینگے: وزیراعظم جوہانسبرگ کی جیل میں قیدیوں کے فن پاروں نے سب کو حیران کردیا پاکستان کی مینگو ڈپلومیسی ، 76 ممالک کو آم تحفے میں دینے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ؛ 1800 سی سی سے کم استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کر کے 30 فیصد کر دی یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملہ، 9 افراد ہلاک شہری کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی سمیت دیگر کو نوٹس جاری پی سی بی اور سعودی کرکٹ فیڈریشن میں تاریخی معاہدہ، جدہ میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا : پاکستانی اور قطری ثالثوں کی امریکی و ایرانی مذاکرات کاروں سے ملاقاتیں، مثبت پیش رفت کا دعویٰ وفاق اور صوبوں کے درمیان این ایف سی معاہدہ ازسرنو دیکھا جائے: عالمی بینک نائجر میں نیا قانون، ہم جنس پرستی پر کئی بڑے سرکاری افسر گرفتار افغان طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں اور یورپی دورےکیخلاف برازیل میں بڑا مظاہرہ ایران نے بحرین میں امریکی قیادت میں سکیورٹی اجلاس مسترد کر دیا سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے: ایران شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات ایران اور عراق میں ہوں گی امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت، آئندہ دور جاری رکھنے پر اتفاق

سانحہ کاہنہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی گئی

Web Desk

2 July 2026

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کے المناک سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو پیش کر دی گئی ہے، جس پر باریک بینی سے غور شروع ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ٹی آر گارڈر کی کمزور چھت پر بچوں کی موجودگی میں اضافی مٹی اور ملبہ ڈالنے کی وجہ سے پیش آیا، جس کا بوجھ ڈھانچہ برداشت نہ کر سکا۔ واقعے کے وقت خاتون ٹیچر اور 20 بچے وہاں موجود تھے، جن میں سے 14 بچے جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے؛ زیادہ تر ہلاکتیں سر پر چوٹیں آنے کے باعث ہوئیں۔ رپورٹ میں تاحال کسی سرکاری اہلکار کی غفلت سامنے نہیں آئی، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے مکان مالک اور اس کے بھائی سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب شہر بھر کے ٹیوشن سینٹرز کو بھی حفاظتی ایس او پیز (SOPs) پر ہر صورت عمل درآمد کرنا ہوگا۔