مولانا فضل الرحمان 30 اگست کو اہم دورہ سندھ پر سکھر پہنچیں گے
Web Desk
29 August 2026
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 30 اگست کو سکھر پہنچ کر اپنے اہم دورۂ سندھ کا آغاز کریں گے، جہاں وہ جے یو آئی سندھ کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ اس دورے کے دوران مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری اور چاروں صوبوں کے امراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ دورے میں تنظیمی امور، ملکی سیاسی صورتحال اور عالمی امن اجتماع سے متعلق اہم مشاورت کی جائے گی۔ مزید برآں، 31 اگست کو لاڑکانہ میں مجلسِ عاملہ کا اجلاس اور انٹرنیشنل پیس کانفرنس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ جے یو آئی کے صوبائی رہنما علامہ راشد محمود سومرو کے مطابق، مولانا فضل الرحمان کا یہ دورہ پارٹی کی تنظیمی مضبوطی، عوامی رابطوں اور عالمی امن کے پیغام کو مؤثر بنانے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
18 September 2026
تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ
18 September 2026
وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا
18 September 2026
پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
18 September 2026
حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری
18 September 2026
لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل
18 September 2026
امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ
18 September 2026
اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی
18 September 2026