جے یو آئی (ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان سے جید علماء کرام کے وفد کی ملاقات
Web Desk
4 January 2026
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے جید علماء کرام کے ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں مساجد اور دینی مدارس کے تحفظ، رجسٹریشن اور حالیہ حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے مساجد و مدارس کے تحفظ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دینی اداروں کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیرونی دباؤ پر حکومت کی جانب سے مساجد و مدارس کے خلاف کسی بھی سازش کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے خلاف اختیار کیا جانے والا رویہ دراصل بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے، جس کا مقصد مذہبی نوجوانوں کو مشتعل کر کے ریاست کے خلاف کھڑا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کے کردار کو محدود کرنے کی کوشش اس امر کا ثبوت ہے کہ کچھ قوتیں ملک میں ایسے ماہرینِ شریعت نہیں دیکھنا چاہتیں جو شریعت کے مطابق قانون سازی کر سکیں۔
ترجمان جے یو آئی اسلام آباد کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں مساجد و مدارس کے انہدام سے متعلق حکومتی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ حکومتی بدنیتی کے باعث مدارس کی رجسٹریشن میں تاخیر پر اسلام آباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ملاقات میں مدنی مسجد کی تعمیرِ نو کے بعد کی صورتحال پر بھی غور و خوض کیا گیا۔
وفد کی قیادت امیر جے یو آئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز نے کی، جبکہ اجلاس میں جے یو آئی پنجاب کے صوبائی رہنما مولانا سعید الرحمان سرور، مفتی عبدالرحمان، ڈاکٹر عتیق الرحمان، ڈاکٹر ضیاء الرحمان، مولانا نذیر احمد فاروقی، مولانا عبدالغفار، مفتی عبدالسلام، مفتی امیر زیب، ارشد عباسی، مفتی عبداللہ، مفتی مسرت اقبال، قاری اسرار اللہ، مولانا عبدالکریم، مولانا عبدالقدوس محمدی اور مولانا احمد الرحمان سمیت دیگر علماء کرام شریک ہوئے۔
متعلقہ عنوانات
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
30 July 2026
امریکا اور ایران کی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
30 July 2026
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
30 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا
30 July 2026
امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملے شروع کر دیے
30 July 2026
امریکا کا ایران کی بحری ناکہ بندی میں مزید 20 تجارتی جہاز واپس موڑنے کا دعویٰ
30 July 2026
امریکن ریڈ کراس کا خون کے ذخائر کی دوسری قومی سطح کی قلت کا اعلان
30 July 2026
کیئیکو فوجیموری نے پیرو کی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
30 July 2026