اردن کی جنوبی شام میں مبینہ دہشتگرد تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی تصدیق
Web Desk
27 October 2026
اردن کی رائل ایئر فورس نے جنوبی شام میں مبینہ دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
اردنی فوج کے مطابق یہ فضائی کارروائی جنوبی صوبے کرک کے گاؤں حمود میں ایک چرچ پر ہونے والے وحشیانہ حملے کے متاثرین کے انتقام کے طور پر کی گئی ہے، اور اس کارروائی سے پہلے دمشق (شامی حکومت) کو بھی مکمل طور پر اعتماد میں لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کرک کے گاؤں حمود میں تین مسلح افراد نے ایک چرچ پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ تقریباً 40 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔
اردنی فوج کے مطابق ’اردنی ڈیٹرنس، حمود‘ کے نام سے منسوب یہ آپریشن اسی گاؤں کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں چرچ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ فوج کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حملے میں ملوث افراد کا تعلق دہشت گرد تنظیموں سے تھا۔ رائل ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کئی عسکریت پسند ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں جبکہ ان کی متعدد گاڑیاں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
27 October 2026
بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ
27 October 2026
اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کیا: اقوام متحدہ کا انکوائری کمیشن
27 October 2026
یمنی افواج کے 24 گھنٹے میں حوثی ملیشیا پر 1276 حملے، 382 کمانڈر و اہلکار نشانہ بنے
27 October 2026
وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی آج ملاقات طے
27 October 2026
ایران نے یورپ اور امریکا کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کر لیے: ٹرمپ
27 October 2026
کوٹ ادو: 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا سبزی فروش گرفتار
27 October 2026
بھارت کشمیریوں کے جزبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتا: صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر
27 October 2026