LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ عائشہ وہاب امریکی کانگریس کی پہلی افغان نژاد خاتون رکن منتخب

جان سینا کا ریسلنگ کو الوداع، الوداعی میچ میں شکست کے بعد جذباتی اختتام، مداح افسردہ

Web Desk

14 December 2025

بین الاقوامی شہرت یافتہ ریسلر جان سینا نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں ایک طویل، شاندار اور یادگار کیریئر کے بعد باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، جس کے بعد ریسلنگ کے مداح جذباتی اور افسردہ دکھائی دیے۔

تفصیلات کے مطابق جان سینا نے اپنے کیریئر کے آخری میچ میں حصہ لیا، تاہم وہ فتح حاصل نہ کر سکے اور انہیں اپنے حریف گنٹر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کبھی ہار نہ ماننے کی پہچان رکھنے والے جان سینا کو الوداعی میچ میں ٹیپ آؤٹ ہونا پڑا، جس کے ساتھ ہی ان کے ریسلنگ کیریئر کا ایک یادگار باب اختتام کو پہنچ گیا۔

جان سینا نے 2001 میں ریسلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور مختصر وقت میں اپنی محنت، نظم و ضبط اور منفرد انداز کے باعث عالمی شہرت حاصل کی۔ اپنے طویل کیریئر کے دوران وہ 17 بار ورلڈ چیمپئن بنے اور ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کے کامیاب ترین ریسلرز میں شمار ہوتے ہیں۔

ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے جان سینا کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے یادگار میچز اور خدمات کو سراہا، جبکہ الوداعی میچ کا جذباتی اختتام دیکھ کر شائقین آبدیدہ ہو گئے۔