LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ دوران پرواز کپتان پر حملہ کرنے والا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبارکا دعویٰ محسن رضائی نے ٹرمپ کے ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے دعوؤں کو مسترد کر دیا پاسداران انقلاب کا چابہار بندرگاہ کے قریب مبینہ دہشت گرد سیل تباہ کرنے کا دعویٰ حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں جی سیون ممالک نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اتفاق کر لیا: فرانسیسی صدر برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 2 پاؤنڈ فی لٹر تک پہنچ گئی

جماعت اسلامی کا آج کراچی میں دھرنوں کا اعلان، شہر کے کن مقامات پر احتجاج ہوگا؟

Web Desk

18 December 2025

جماعت اسلامی نے کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات میں بڑھتی اموات، ای چالان اور حکومتی بے حسی کے خلاف آج مختلف اہم مقامات پر احتجاجی دھرنے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کے اعلان کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت شہر میں خونی ٹینکرز، ڈمپر اور دیگر ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی بڑھتی اموات، ای چالان کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے، تباہ حال انفراسٹرکچر، حکومتی بے حسی اور شہری حقوق کی پامالی کے خلاف جمعہ 19 دسمبر کو احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق شہر کی بڑی اور مرکزی شاہراہوں سمیت اہم عوامی مقامات پر شام 5 بجے احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نورانی کباب ہاؤس چورنگی، شاہراہ قائدین پر مرکزی دھرنے سے خطاب کریں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دھرنے کالا بورڈ نیشنل ہائی وے، تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ، داؤد چورنگی، کراسنگ شاہراہ کورنگی، پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی، یونیورسٹی روڈ موسمیات، حیدری مارکیٹ شیر شاہ سوری، لیاقت آباد نمبر 10، شاہراہ اورنگی پانچ نمبر، گارڈن آفس مین حب ریور روڈ، پراچہ چوک شیر شاہ، سہراب گوٹھ سپر ہائی وے سمیت دیگر مقامات پر ہوں گے۔

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کراچی توفیق الدین صدیقی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دھرنوں میں بھرپور شرکت کریں اور سندھ حکومت و ٹریفک پولیس کی نااہلی اور ناکامی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔