LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون میر رضا علی خان کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ، JIT تشکیل دینے کے حوالے سے قانونی سوالات پر جواب طلب سینیٹ اجلاس: 2025 کے سیلاب سے معیشت کو 853 ارب روپے کا نقصان ہوا، PM آفس کا تحریری جواب ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے: اسماعیل بقائی

حکومت نے جیٹ فیول 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا

Web Desk

27 June 2026

وفاقی حکومت نے ہوا بازی کی صنعت (ایوی ایشن سیکٹر) کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے جیٹ فیول کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ایندھن کی نئی قیمت 231 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

جیٹ فیول کی قیمتوں میں اس حالیہ کمی سے ملکی ایئرلائنز کو طیاروں کے ایندھن کی مد میں بڑا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ ہوا بازی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ایئرلائنز کی مجموعی آپریشنل لاگت میں واضح کمی آئے گی، جس کے مثبت اثرات مستقبل میں فضائی سفر کے کرایوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔  واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی اور جنگی صورتحال پیدا ہونے سے قبل ملک میں جیٹ فیول کی قیمت تقریباً 188 روپے فی لیٹر تھی۔ تاہم، بعد ازاں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں مسلسل اور غیر معمولی اضافے کے باعث جیٹ فیول کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جو اب عالمی منڈی کے رجحانات کے باعث نیچے آنا شروع ہو گئی ہیں۔