LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا

ایوی ایشن سیکٹر پر مہنگائی کا حملہ: جیٹ فیول کی قیمت میں 82 فیصد ریکارڈ اضافہ

Web Desk

7 March 2026

کراچی: پاکستان میں کمرشل پروازوں کے طیاروں کے لیے استعمال ہونے والے جیٹ فیول (جی پی ون) کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد فضائی سفر مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق ایئرلائنز کے طیاروں کے لیے استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے 93 پیسے سے بڑھ کر 342 روپے 37 پیسے فی لٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں تقریباً 82 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول کی قیمت میں نمایاں اضافے کے باعث ایئرلائنز کے اخراجات میں اضافہ ہوگا، جسے پورا کرنے کے لیے فضائی کمپنیوں کو ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے بعد فضائی ٹکٹوں کی قیمت میں فی مسافر تقریباً 5 ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے۔