جدہ ائیرپورٹ کو 45 منٹ کی بندش کے بعد پروازوں کیلئے کھول دیا گیا
Web Desk
18 October 2026
سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے (جدہ ایئرپورٹ) کو 45 منٹ کی عارضی بندش کے بعد تمام پروازوں کی آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
ہوائی اڈے کی انتظامیہ اور فلائٹ ڈیٹا کے مطابق فضا میں ہولڈنگ پیٹرن پر موجود تقریباً 30 پروازوں کو کامیابی سے لینڈنگ کی کلیئرنس دے دی گئی ہے، جس کے بعد متعدد طیارے جدہ ایئرپورٹ پر اترنے کی اپروچ پر آ گئے ہیں۔ اس سے قبل سیکیورٹی و تیکنیکی وجوہات کے باعث ایئرپورٹ پر تمام فلائٹ آپریشنز اچانک معطل کر دیے گئے تھے اور ملک پہنچنے والی پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہیں مل رہی تھی۔
اس عارضی بندش کے دوران دوحہ، بحرین، کوالالمپور، القسیم، دبئی، روم، قاہرہ، پیرس، استنبول، ایمسٹرڈم اور میونخ سے آنے والی پروازیں فضا میں چکر کاٹتی رہیں۔ اسی طرح پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک سے آنے والی پروازیں جن میں کراچی، لاہور، دہلی، ڈھاکہ، جکارتا، مالے، دمام، فرینکفرٹ اور خرطوم کی فلائٹس شامل تھیں، کو بھی لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا پڑا۔ ایئرپورٹ کے دوبارہ کھلنے سے پروازوں کی آمد و رفت کا نظام تدریجی طور پر بحال ہو رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جسٹس حسن اظہر رضوی نے بطور قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت حلف لیا
19 October 2026
چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا عالمی دن، خواتین بروقت طبی مشورہ لیں: صدر و وزیراعظم کی اپیل
19 October 2026
حوثیوں کے خلاف آپریشن فجرِ یمن میں 24 گھنٹوں کے دوران 1326 حملے
19 October 2026
یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آ گیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ
19 October 2026
آسٹرین ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ
19 October 2026
قلات اور گوادر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 4 دہشت گرد ہلاک، میجر وجاہت وحید جام شہادت نوش کر گئے
19 October 2026
ملتان تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد دیوار سے جا ٹکرائی حادثہ میں 5 افراد جاں بحق.
19 October 2026
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
19 October 2026