سعودیہ میں حج کانفرنس: 150 ممالک کے 520 نمائش کنندگان کی شرکت متوقع
Web Desk
28 October 2026
سعودی عرب کے شہر جدہ میں چھٹی بین الاقوامی حج کانفرنس اور نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں 150 سے زائد ممالک سے 520 سے زیادہ نمائش کنندگان کی شرکت متوقع ہے۔ یہ اہم کانفرنس حج سیزن 1448 ہجری کی پیشگی اور بروقت تیاریوں کے سلسلے میں رواں سال 8 سے 11 نومبر تک منعقد ہوگی۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ، ‘حج و عمرہ زائرین کے تجربے کو بہتر بنانے کے پروگرام’ کے تعاون سے اس بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش کا اہتمام کر رہی ہے، جو کہ سعودی ویژن 2030 کا ایک اہم حصہ ہے۔ کانفرنس کے ساتھ منعقد ہونے والی یہ عظیم الشان نمائش 67 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر پھیلی ہوگی، جس میں سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے معتبر ادارے عجاج اور زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی جدید مصنوعات، ٹیکنالوجی اور مختلف اصلاحاتی اقدامات پیش کریں گے۔ اس نمائش کا بنیادی مقصد متعلقہ اداروں اور خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو باہمی معاہدوں کو حتمی شکل دینے، نئی شراکت داریوں کو فروغ دینے اور آئندہ حج سیزن کی انتظامی و عملی ضروریات پر جامع تبادلہ خیال کے لیے ایک موثر مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
اس چار روزہ تقریب کے دوران نقل و حمل و لاجسٹکس، بنیادی ڈھانچے، رہائش و مہمان نوازی، خوراک و غذائیت، سکیورٹی اور صحت کی دیکھ بھال سمیت مواصلات، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور زائرین کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے والے تمام اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے مختلف شعبوں کے نمائندوں کو ایک ہی چھت تلے جمع کرنے سے حج خدمات میں بہترین ہم آہنگی پیدا کرنے اور زائرین کے سفر کو مزید آسان بنانے کے لیے مربوط حل تیار کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026