LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا سنگاپور میں بس مسافروں کو شور مچانے، گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ

ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر

Web Desk

24 September 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کی جانب سے ایران کو تباہ کرنے سے متعلق بیانات کو شدید غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اقوامِ متحدہ میں خطاب کے لیے اپنا مسودہ ایران ہی سے تیار کر کے لائے تھے، تاہم امریکی صدر کی تقریبِ خطاب اور ان کے سخت رویے کو دیکھتے ہوئے انہوں نے عین وقت پر اپنی تقریر میں ترمیم کر کے ایرانی موقف کو مزید سخت اور جارحانہ بنایا۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی اصولوں کی پامالی کر رہے ہیں اور وہ غزہ میں جاری نسل کشی کے براہِ راست ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایران میں رہبرِ اعلیٰ، فوجی کمانڈروں، ایٹمی سائنسدانوں، وزراء اور عام شہریوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں نشانہ بنایا جاتا ہے، جبکہ حملے خود امریکہ اور اسرائیل کرتے ہیں اور الٹا دہشت گرد ایران کو ٹھہرایا جاتا ہے۔ ایرانی صدر نے واضح کیا کہ شدید عالمی دباؤ اور پابندیوں کے باوجود ایرانی عوام اپنی حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں، اور اقوامِ متحدہ میں ان کی شرکت کا بنیادی مقصد دنیا کے سامنے ایران کے آئینی موقف کا دفاع اور مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنا ہے۔