LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

جماعت اسلامی نے پولیس تشدد کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

Web Desk

14 February 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے کارکنوں پر پولیس تشدد کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے مطابق جماعت اسلامی کے تقریباً 50 کارکن لاپتا ہیں اور کراچی میں دس مختلف مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی اور میدان نہیں چھوڑے گی۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے الزام لگایا کہ ان کے کارکنوں پر 5 سال پرانے زہریلے آنسو گیس شیل استعمال کیے گئے، جس کے نتیجے میں متعدد کارکن زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے آئینی جدوجہد کو روکنے کی کوشش کی۔

ادھر سندھ کے سنیئر وزیر شرجیل میمن نے جواب دیا کہ جماعت اسلامی سے ریڈ زون میں داخل نہ ہونے کا کہا گیا تھا، لیکن انہوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، اسی لیے گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

گزشتہ روز سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کرنے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، جبکہ جماعت اسلامی کا ساؤنڈ سسٹم لگا ٹرک بھی قبضے میں لے لیا گیا اور 10 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔