جماعت اسلامی ہی ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، حافظ نعیم الرحمن
Web Desk
14 December 2025
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نہ صرف ایک منظم سیاسی جماعت ہے بلکہ ایک مکمل اور مضبوط نظام رکھتی ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ مینار پاکستان پر منعقدہ اجتماعِ عام کے انعقاد میں خدمات سرانجام دینے والے کمیٹیوں کے کارکنان کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بعض لوگ جماعت اسلامی کے بارے میں یہ تاثر دیتے ہیں کہ اس کی صرف سٹریٹ پاور یا تربیت ہے، جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ جماعت اسلامی میں استحکام آ رہا ہے اور یہی جماعت ملک کے لیے واحد آپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مارشل لا اور نام نہاد جمہوریت سمیت تمام تجربات ہو چکے ہیں مگر عوام کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کا اجتماع نئی نسل کے لیے امید کی کرن بنا ہے، جبکہ مایوسی کے اندھیرے پھیلے ہوئے ہیں۔ ملک سے لاتعلقی یا بیرونِ ملک جانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، ملک سے مایوس ہو کر باہر جانا افسوسناک عمل ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے پولیس اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کا نظام اوپر سے جڑا ہوا ہے اور اس کی بنیادی ذمہ داری نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا ہے۔ انہوں نے عدالتی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چھبیسویں اور ستائیسویں آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عوام پر شب خون مارا جا رہا ہے اور ’’بدل دو نظام‘‘ کے تحت اس کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔ انہوں نے بلدیاتی کالے قانون کے خلاف شروع کی گئی تحریک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب پورے پاکستان سے اس کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
انہوں نے کراچی میں کچرے اور سیوریج کے ناقص نظام پر شدید تنقید کی اور کہا کہ سندھ میں نوجوانوں پر بھاری ٹریفک چالان عائد کیے جا رہے ہیں، جس کی نقل پنجاب میں بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ستر ہزار حرام ووٹ لے کر قوم پر مسلط ہونے والوں کا احتساب کون کرے گا، جبکہ ن لیگ سترہ نشستیں بھی حاصل نہ کر سکی۔
امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ نظام کی تبدیلی کی تحریک نہ صرف حکمرانوں کا چالان کرے گی بلکہ انہیں فکس بھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 21 دسمبر کو بلدیاتی ایکٹ کے خلاف ڈویژنل دفاتر کے باہر دھرنے دیے جائیں گے اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف بھی بھرپور تحریک چلائی جائے گی تاکہ قوم کا پیسہ قوم پر ہی خرچ ہو۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، چین کے دل ایک دوسرے سے جڑے اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم
30 September 2026
ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
30 September 2026
18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت، سندھ بہت پیچھے رہ گیا: حافظ نعیم الرحمان
30 September 2026
آبنائے ہرمز میں 4 تجارتی جہازوں پر حملے، عالمی توانائی بحران کا خدشہ
30 September 2026
ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
30 September 2026
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
30 September 2026
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
30 September 2026
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور
30 September 2026