پٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات ختم، 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان
Web Desk
17 September 2026
پنجاب ہاؤس میں حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور معاشی ریلیف کے حوالے سے مذاکرات کا چوتھا دور اختتام پذیر ہو گیا۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بتایا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج ایک پرامن، آئینی اور جمہوری طریقہ ہے اور پٹرولیم لیوی کے خلاف ملک بھر میں 45 سے زائد مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر بھی پہلے حکومت انکار کرتی رہی، لیکن جماعت اسلامی کے دلائل کے بعد معاہدوں کو ریوائز کیا گیا اور کل وزیر توانائی اویس لغاری نے بھی تسلیم کیا کہ جماعت اسلامی کا موقف درست تھا۔
لیاقت بلوچ نے اعلان کیا کہ تمام تر گفتگو کے باوجود جماعت اسلامی کی جانب سے 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال حتمی ہے اور اس پر عملدرآمد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بیڈ گورننس، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ بدعنوانی اور حکومت کے غیر ضروری اخراجات بنیادی مسائل ہیں۔ جماعت اسلامی نے حکومت کے سامنے تجویز رکھی کہ پالیسی ریٹ میں تین فیصد کمی سے سیکڑوں ارب روپے کی بچت کی جا سکتی ہے، جبکہ صوبوں کو منتقل شدہ وزارتیں وفاق میں ختم ہونی چاہئیں۔ ان کے مطابق حکومتی وفد نے تسلیم کیا کہ کوئی بھی ریلیف دینے سے قبل مشاورت ضروری تھی اور فی الوقت حکومت نے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے وقت مانگا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
17 September 2026
ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش
17 September 2026
اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع
17 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار
17 September 2026
ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں
17 September 2026
اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال
17 September 2026
صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ
17 September 2026
معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال
17 September 2026