26 اور 27ویں آئینی ترامیم کی مخالفت کی تھی، اب بے نقاب ہو رہی ہیں: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
21 November 2026
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کی بھرپور مخالفت کی تھی اور اب ان ترامیم کے حوالے سے تمام معاملات بتدریج بے نقاب ہو رہے ہیں۔
اپنے بیان میں امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلم ممالک کے اپنے برانڈز ہونے چاہئیں اور ایسی مصنوعات تیار کی جائیں جو معیاری بھی ہوں اور سستی بھی، تاکہ عام شہریوں کو بہتر اور معیاری سہولیات میسر آ سکیں۔
انہوں نے ملک میں آر ایل این جی (RLNG) کے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس توانائی بحران کے باعث عوام اور کاروباری حلقوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم تاحال اس پر عملی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز (IPPs) کے ساتھ مہنگے معاہدے کر کے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، اور یہ معاہدے حکمران طبقے نے کیے جن کے منفی اثرات آج پوری قوم مہنگی بجلی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے واضح کیا کہ وہ حکومت سے رابطے اور ملاقاتیں کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ خالصتاً عوامی مفاد اور مسائل کے حل کے لیے کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی مفادات رکھنے والے عناصر عوام کو خون خرابے کی باتوں میں الجھاتے رہتے ہیں، جبکہ جماعتِ اسلامی عوامی مسائل کے حل اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026