شریعت کا نفاذ، سود کا خاتمہ ، قومی خودمختاری، افغانستان کو مفسد گروہوں کو باز رکھے، مجلس اتحادِ امت کا اعلامیہ
Web Desk
22 December 2025
مجلس اتحادِ امت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں قانون سازی قرآن و سنت کے مطابق کی جائے اور نظامِ شریعت کو اولین ترجیح دی جائے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت طویل عرصے سے علما ججز سے خالی ہے، جس پر شدید تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ اجتماع اس امر کا تقاضا کرتا ہے کہ فوری طور پر علما ججز کا تقرر کیا جائے۔
مجلس اتحادِ امت کے مطابق باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارتِ قانون کی جانب سے ایک یادداشت تیار کی گئی ہے جس میں بینکوں کو سود سے متعلق عدالتی احکامات سے استثنا دینے کی تجویز شامل ہے، جبکہ بعض بڑے بینکوں کو مبینہ طور پر استثنا دیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ دستور میں سود کے خاتمے کے لیے مقررہ مدت مکمل ہو چکی ہے، جس پر من و عن عمل کیا جانا چاہیے، کیونکہ تاحیات استثنا قرآن و سنت سے صراحتاً متصادم ہے۔
اعلامیے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں کام کرتے ہوئے ملک کے قوانین کی مکمل پابندی کریں۔ مجلس اتحادِ امت نے بنیان مرصوص میں کامیابی پر افواجِ پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان جذبۂ جہاد سے آراستہ ہیں اور آئینی ڈھانچے سے متصادم کسی ترمیم کو ختم کیا جانا چاہیے۔
مجلس اتحادِ امت نے مغربی اصطلاح میں ٹرانس جینڈر کے تصور پر بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مغرب میں ہر فرد کو اپنی جنس کا خود فیصلہ کرنے کا حق دیا جاتا ہے، جو اسلامی تعلیمات سے مختلف ہے۔ اجتماع نے واضح کیا کہ مدارس اپنے نصاب اور نظامِ تعلیم میں پہلے کی طرح آزاد ہیں۔
اعلامیے میں افغانستان سے متعلق مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو مفسد گروہوں کی آماجگاہ نہ بننے دے۔ فلسطین کے معاملے پر مجلس اتحادِ امت نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے مسلم ممالک سے افواج بھیجنے کی بات کی جا رہی ہے، تاہم اجتماع حکومتِ پاکستان سے پوری تاکید کے ساتھ مطالبہ کرتا ہے کہ اس قسم کے کسی اقدام سے گریز کیا جائے اور کسی بھی بین الاقوامی دباؤ میں نہ آیا جائے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آزادیِ فلسطین کی مقدس جدوجہد کے خلاف کھڑا ہونے کا تصور ہی ناممکن ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع
3 October 2026
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
3 October 2026
آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا
3 October 2026
سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا
3 October 2026
آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ
3 October 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
3 October 2026
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
3 October 2026
اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی
3 October 2026