اٹلی کے مختلف شہروں میں مہنگائی، فوجی اخراجات میں اضافے کیخلاف احتجاج میں شدت
Web Desk
31 October 2026
اٹلی کے مختلف شہروں میں مہنگائی، کم اجرتوں اور فوجی اخراجات میں ہوشربا اضافے کے خلاف جاری احتجاجی تحریک میں شدت آ گئی ہے، جہاں ملک بھر کے درجنوں شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
مظاہروں میں بڑی تعداد میں طلبہ اور مزدوروں نے شرکت کی، جنہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے تنخواہوں میں فوری اضافے اور صحت و تعلیم سمیت عوامی خدمات کی بہتری کا بھرپور مطالبہ کیا۔ ملک کی معروف مزدور تنظیم ’یونین سنداکالے دی بازے‘ (Union Sindacale di Base) کی جانب سے ملک بھر میں 24 گھنٹے کی عام ہڑتال کی کال دی گئی تھی، جس کے تحت اٹلی کے 40 سے زائد شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق مظاہروں کی مجموعی صورتحال تو پُرامن رہی، تاہم بعض مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی۔ شہر ٹورین میں پولیس نے ایک سرکاری عمارت کی سکیورٹی کے لیے قائم کردہ حصار کی جانب بڑھنے والے طلبہ اور بائیں بازو کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا بھرپور استعمال کیا۔ ادھر دارالحکومت روم میں مظاہرین نے تاریخی مقام کولوسیم کے قریب ایک بڑا مارچ کیا اور ہفتے کے اختتام تک وہیں خیمے لگا کر دھرنا دینے کا اعلان کیا۔ اس دوران بعض مقامات پر مظاہرین نے کوڑے دان سڑکوں پر لا کر رکھ دیے اور انہیں نذرِ آتش کر دیا۔
اطالوی خبر رساں ادارے ’انسا‘ کے مطابق شام کے وقت مظاہرین کے ایک بڑے گروپ نے ملک کی پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، جسے روکنے کے لیے پولیس نے ایک بار پھر واٹر کینن کا استعمال کیا۔ پولیس کی جانب سے لگائے گئے رکاوٹوں (بیریئرز) کو عبور کرنے کی بار بار کوشش کرنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم از کم آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026