پائلٹ نے چلتی ٹرین پر طیارہ اتار کر دنیا کو حیران کر دیا
Web Desk
17 February 2026
استنبول، ترکی: اطالوی پائلٹ ڈاریو کوسٹا نے ترکی میں ایک چلتی ہوئی مال بردار ٹرین کے کنٹینر پر طیارہ اتار کر دنیا کو حیران کر دیا۔ یہ لینڈنگ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی گئی اور اسے ہوا بازی کی تاریخ کا خطرناک ترین اسٹنٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ نے کمال مہارت کے ساتھ طیارے کو ٹرین کے اوپر اتارا اور چند سیکنڈ بعد دوبارہ اڑان بھری، جس سے وہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کر گیا۔
ڈاریو کوسٹا نے کہا کہ یہ ایک بلائنڈ لینڈنگ تھی، جہاں کوئی غلطی موت کا سبب بن سکتی تھی، مگر سخت محنت اور جنون نے اس ناممکن مشن کو ممکن بنایا۔واضح رہے کہ 2023 میں انہوں نے دبئی کے برج العرب ہوٹل کے ہیلی پیڈ پر بھی طیارہ اتار کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ اس اسٹنٹ کے لیے 27 میٹر کے دائرے میں خطرناک لینڈنگ کو ممکن بنانے کے لیے ایوی ایشن ٹیم نے طیارے میں خاص تبدیلیاں کی تھیں، اور پائلٹ نے 650 مرتبہ پریکٹس کی۔
متعلقہ عنوانات
جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر
31 August 2026
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
31 August 2026
فلپائنی کسٹمز کی بڑی کارروائی، افغانستان سے سمگل شدہ منشیات کی بھاری کھیپ ضبط
31 August 2026
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
31 August 2026
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا
31 August 2026
ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا: ابراہیم عزیزی
31 August 2026
لارک جزیرے پر حملے کے بعد ایران کے امریکی فوجی اڈوں، بحری جہازوں پر جوابی حملے
31 August 2026
نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 788 ہوگئی، 7 لاشیں بھارت پہنچ گئیں
31 August 2026