LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی

سکاٹ لینڈ کے ایڈنبرگ ایئرپورٹ میں آئی ٹی سسٹم کی خرابی سے فلائٹ آپریشن متاثر

Web Desk

5 December 2025

ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق پروازوں کی تاخیر اور شیڈول میں شدید خلل تاحال برقرار ہے، ہنگامی حالات کے پیش نظر متعدد پروازیں منسوخ بھی کر دی گئیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق 27 جانے والی اور 11 آنے والی پروازیں متاثر ہوئیں، کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، طیارے رن وے پر روک دیئے گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق متاثرہ پروازوں میں کچھ بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں، کچھ گھنٹوں کی معطلی کے بعد پروازیں جزوی طور پر بحال ہو گئیں۔ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی ایئر لائن سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے، ایئرپورٹ ٹیمیں مسئلہ مکمل حل کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہی۔انتظامیہ کے مطابق آئی ٹی سسٹم میں خرابی کا سبب کلاؤڈ فئیر نہیں، کچھ پروازوں کاراستہ تبدیل کر کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی لینڈنگ کروائی گئی۔