امریکا سمیت 58ممالک میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار
Web Desk
21 February 2026
گیلپ انٹرنیشنل کے نئےسروے میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو دنیا کی سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخصیات میں شامل کر لیا گیا۔
نیتن یاہو کے لیے ناپسندیدگی کی مجموعی شرح میں 2019 کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سروے کے مطابق امریکا اور یورپ سمیت 58 ممالک کے مجموعی طور پر 61 فیصد شہریوں نے نیتن یاہو کے بارے میں منفی رائے کا اظہار کیا۔
ایران میں 98 فیصد شہریوں نے نیتن یاہو کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ قرار دیا جب کہ یورپی ممالک میں بھی ان کے خلاف رائے نمایاں طور پر منفی رہی۔برطانیہ میں 52 فیصد اور امریکا میں 42 فیصد افراد نے اسرائیلی وزیراعظم کے لیے کھل کر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
پاکستان میں بھی اکثریت نے نیتن یاہو کو ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار دیا البتہ آذربائیجان اور کینیا میں 58 فیصد جبکہ بھارت میں 50 فیصد نے نیتن یاہو کے حق میں رائے دی۔دنیا بھر میں رائے دینے والوں نے فلسطینیوں کے خلاف جاری کارروائیوں اور غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسرائیلی وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
29 August 2026
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
29 August 2026
ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ
29 August 2026
مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف
29 August 2026
فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ
29 August 2026
مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر
29 August 2026
ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان
29 August 2026
ایران کا دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان
29 August 2026