حزب اللہ نے ایران کی مدد کی لبنان پر حملہ کردیں گے، اسرائیل کی دھمکی
Web Desk
24 February 2026
اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ اگر حزب اللہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ میں ایران کی مدد کی کوشش کی تووہ لبنان پر حملہ کردے گا۔اسرائیل نے لبنانی حکومت کوپیغام میں کہاہے کہ حزب اللہ کو امریکا ایران جنگ میں فریق بننے سے روکا جائے ورنہ شہری علاقوں سمیت ملک کے مرکزی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایاجائے گا۔
دو سینئر لبنانی حکام نے برطانوی نیوزایجنسی سے گفتگو میں اسرائیل کے پیغام کی تصدیق کی ہے۔تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے دفتر اورلبنانی صدر کے ترجمان نے اس حوالے سے کوئی موقف نہیں دیاہے۔ اس سے پہلے مریکا اور اسرائیل نے لبنانی حکومت پر دباؤ ڈالا تھا کہ سال کے آخر تک حزب اللہ کو غیر مسلح کردیا جائے جس کی منظوری لبنانی حکومت نے دے دی تھی۔اسرائیلی دھمکی اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا نے دنیا کے سب سے بڑی بحری بیڑے کو ایران کی جانب تعینات کردیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور
23 November 2026