LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف ‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ سکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک یورپی یونین کے سیٹلائٹ منصوبے کے منظوری کیلئے شراکت داروں کیساتھ مذاکرات جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان چین کا مسئلہ فلسطین کے دو ریستی حل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان سیکا اجلاس: اسرائیلی صدر کے خطاب کے دوران 10 ممالک کے مندوبین کا واک آؤٹ امریکی ریاست اوریگون کے سکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل کھولنا خطے سے امریکی انخلا سے مشروط ہے: ایرانی فوج ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنیکی پیشکش قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کا لبنان کی حمایت کا عزم

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ

Web Desk

17 October 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں ابو فلاح (Abu Falah) میں اسرائیلی غاصب آبادکاروں کے ایک جتھے نے فلسطینی کسانوں اور کوریج کے لیے موجود ایک سینئر امریکی خاتون صحافی پر حملہ کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

عینی شاہدین اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، تقریباً 80 نقاب پوش اسرائیلی آبادکاروں نے زیتون کی کٹائی میں مصروف نہتے فلسطینی کسانوں پر اچانک دھاوا بول دیا۔ اس موقع پر کوریج میں مصروف 63 سالہ امریکی فوٹو جرنلسٹ ہیڈی لیوائن (Heidi Levine) کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ صحافی نے بتایا کہ حملہ آوروں نے زیتون کے باغات کو آگ لگا دی، پتھراؤ کیا اور انہیں زمین پر گرا کر لاٹھیوں اور لاتوں سے مارا۔

حملہ آوروں نے امریکی صحافی کا کیمرہ اور دیگر پروفیشنل سامان بھی چھین لیا۔ شدید تشدد کے باعث ہیڈی لیوائن کو فریکچر اور جسم پر متعدد شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس پرتشدد واقعے میں متعدد فلسطینی کسان بھی شدید زخمی ہوئے، جبکہ کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔