غزہ میں قیامِ امن کیلئے اسرائیلی فورسز کو باہر نکالنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
20 December 2025
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ غزہ میں قیامِ امن کیلئے اسرائیلی فورسز کو باہر نکالنا ہوگا۔
وفاقی دارالحکومت میں اسلامی جمعیت طلبا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل لیڈرشپ سمٹ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام غیر ملکی مہمانوں کوخوش آمدید کہتا ہوں، آپ امت مسلمہ کا مستقبل ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ آپ کا تعلق جنریشن زی سے ہے جس نے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کیا، پوری دنیا ایک بحران کا شکار ہے، دنیا بھر کو لوگ دیکھ رہے ہیں کہ انہیں انصاف کیسے ملے گا، پوری دنیا میں چند فیصد لوگوّں نے پوری دنیا کی آبادی کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ دن پہلے جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے نمائندوں نے شرکت کی، اقوام متحدہ صرف بڑی طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے، دنیا کے معاملات چند طاقتوں کے مفادات کے لیے چل رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں امن کی بحالی کےلیےاسرائیلی فورسز کو باہرنکالنا ہوگا، فلسطین میں ظلم ہو رہا ہے، پوری دُنیا کو حماس کی سپورٹ کرنی چاہیے، یہودیوں نے فلسطینیوں کی زمین پر قبضے کیے ہوئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ حماس کی سپورٹ جائز ہے ، پاکستان اور دیگر ممالک سے اپیل کے کہ انٹرنیشنل فورس کا حصہ نہ بنیں، فلسطین کا مسئلہ خود اُنہی طاقتوں نے پیدا کیا ہوا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کو کھنڈر بنا دیا، اسرائیل بار بار عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کررہا ہ، غزہ میں امن کی بحالی کے لیے اسرائیلی فورسز کو باہر نکالنا ہوگا
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف
4 October 2026
پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد
4 October 2026
ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج
4 October 2026
ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان
4 October 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ
4 October 2026
کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری
4 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر
4 October 2026
نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب
4 October 2026