اسرائیل کا آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنیوالوں کی جاسوسی کا انکشاف
Web Desk
16 October 2026
دو ممتاز تحقیقی اداروں کی سنسنی خیز رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کمپنی ‘ڈسکور ٹیک’ (DiscoverTech) نے آن لائن اشتہارات کے عالمی نیٹ ورک کے ذریعے لاکھوں انٹرنیٹ صارفین کی جاسوسی کی، ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی اور ان کے اسمارٹ فونز ہیک کرنے میں مدد فراہم کی۔
کینیڈا کے سائبر نگرانی کے ادارے سٹیزن لیب (Citizen Lab) اور نیویارک کی سیکیورٹی فرم کنفائنٹ (Confiant) کی الگ الگ رپورٹس کے مطابق ڈسکور ٹیک نے گوگل، کامکاسٹ اور روسی کمپنی یانڈیکس کے اشتہاری پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے بلیک لسٹڈ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی ‘کینڈیرو’ (Candiru) سمیت دیگر کمپنیوں کو رسائی فراہم کی۔ رپورٹس کے مطابق عام مصنوعات (مثلًا موبائل فون اور ایئربڈز) کے یہ اشتہارات 1 لاکھ 20 ہزار ویب سائٹس اور 75 ہزار ایپس پر پھیلائے گئے تھے۔
سٹیزن لیب کے سینیئر محقق وولفی کرسٹل کے مطابق صارفین کو نشانہ بنانے کے لیے صرف ویب سائٹ پر اشتہار کا لوڈ ہونا ہی کافی تھا، جس سے فون نمبرز کا حصول اور ڈیوائسز میں اسپائی ویئر کی انسٹالیشن ممکن ہو جاتی تھی۔ ماہرین نے آن لائن ایڈورٹائزنگ کے موجودہ نظام کو عالمی سیکیورٹی اور عوامی پرائیویسی کے لیے ایک بنیاد پرستی کا حامل خطرہ قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026