LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر

لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، مزید20افرادشہید

Web Desk

18 March 2026

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیل نے شدید فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افرادشہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔۔ایک ہی دن میں مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں شہیدہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی۔

لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بیروت کے علاقے بشورہ میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے بعد زور دار دھماکا ہوا اور علاقے میں دھواں پھیل گیا۔ حملے سے قبل اسرائیل کی جانب سے علاقے کو خالی کرنے کی وارننگ بھی دی گئی تھی۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق ملک بھرمیں اسرائیل کے حالیہ حملوں میں کم از کم 20 افراد شہید اور 24 زخمی ہوئے، جبکہ یہ حملے دارالحکومت کے علاوہ جنوبی اور مشرقی علاقوں تک پھیل گئے۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں محدود زمینی کارروائی شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی زہرانی دریا اور صور کے قریب واقع کئی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر انخلا کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔