اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے جاری، مزید 4 افراد جاں بحق
Web Desk
2 June 2026
بیروت: جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے وحشیانہ فضائی حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، جہاں تازہ بمباری کے نتیجے میں مزید 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق، یہ ہلاکت خیز فضائی حملہ ضلع صیدا میں واقع قصبے مروانیہ پر کیا گیا۔ اسرائیلی طیاروں کی جانب سے کی جانے والی اس بمباری کے نتیجے میں کم از کم چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حملے کے فوراً بعد مقامی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے افراد اور متاثرین کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
لبنان کے دیگر جنوبی علاقوں کو بھی نشانہ بنانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیںضلع صور کے قصبے بازوریہ پر بھی اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے ایک الگ حملہ کیا گیا، جس میں تین افراد شدید زخمی ہوئے۔ مروانیہ اور بازوریہ کے متاثرین اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق
25 June 2026
اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی
25 June 2026
پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف ٹربیونلز ہفتے سے کارروائیاں شروع کرینگے
25 June 2026
صدر مملکت اور وزیراعظم کا وینزویلا میں زلزلے سے تباہی و نقصان پر اظہار افسوس
25 June 2026
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
25 June 2026
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
25 June 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی ہے: ایران
25 June 2026
آبنائے ہرمز کی ٹریفک معمول کی طرف واپس آ گئی ہے، میری ٹائم ٹریکر
25 June 2026