اسرائیل میں قیامت خیز مناظر: ایرانی میزائلوں نے دفاعی حصار توڑ دیا، تل ابیب اور مغربی کنارہ دھماکوں سے لرز اٹھا
Web Desk
2 March 2026
ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے،یروشلم اور تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھے،،میزائل حملوں کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں میزائل گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی،جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹس کے مطابق تل ابیب، یروشلم اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بھی میزائل حملے کیے گئے، جس کے بعد سائرن بج اٹھے اور شہریوں کو بنکروں میں منتقل کیا گیا۔پاسدارانِ انقلاب کےمطابق تین امریکی اور برطانوی آئل ٹینکروں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جوابی حملوں میں اب تک پانچ سو ساٹھ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں تاہم سینٹکام نے تین امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر
26 August 2026
انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ
26 August 2026
جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت
26 August 2026
چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ
26 August 2026
ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش
26 August 2026
امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ
26 August 2026
امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو
26 August 2026
عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا
26 August 2026