اسرائیل اور شام نے امریکی ثالثی میں رابطہ نظام قائم کر لیا، کشیدگی کم کرنے کی کوشش
Web Desk
6 January 2026
اسرائیل اور شام نے امریکا کی ثالثی میں ایک خصوصی رابطہ نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کا مقصد انٹیلی جنس اور سفارتی رابطوں کو مضبوط کرنا، کشیدگی میں کمی لانا اور ممکنہ سکیورٹی معاہدے کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔
امریکا، اسرائیل اور شام کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نیا رابطہ سیل فوجی تنازع میں کمی، سفارتی روابط کی مضبوطی اور تجارتی مواقع کے فروغ میں مدد کرے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ ایک سال سے اسرائیل اور شام کے درمیان وقفے وقفے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا تاکہ ایسا سکیورٹی فریم ورک تیار کیا جا سکے جو اسرائیل کے شامی علاقوں پر حملوں کو ختم کرے اور غلط فہمیوں سے بچا سکے۔
یہ پیش رفت پیرس میں اسرائیلی اور شامی حکام کے حالیہ اجلاسوں کے بعد سامنے آئی، جس میں شامی وزیر خارجہ بھی شریک تھے۔ امریکا نے اس اقدام کو مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 سے شامی گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کیا ہوا ہے اور گزشتہ ایک سال میں مزید شامی علاقوں بشمول جبل الشیخ پر قبضہ بڑھایا، جبکہ شامی وزارت دفاع پر بھی حملے کیے گئے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026