LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کریں گے: بنگلہ دیش قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور امریکی قونصل خانہ کراچی کا لنکن کارنر میں “روڈ ٹو لبرٹی” بانیانِ امریکہ میوزیم نمائش کا باقاعدہ آغاز ایشین گیمز 2026ء: شرکاء کی تعداد 17 ہزار تک پہنچ گئی، منتظمین کو رہائش کے بحران کا سامنا وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت سانحہ پمز: راجہ پرویز اشرف کا قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ سینیٹ اجلاس: سانحہ پمز پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان شدید نوک جھونک، پالیسی اصلاحات کا مطالبہ سپریم کورٹ کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے: سینیٹر پرویز رشید میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک

اسرائیل کا لبنان میں مزید 59 علاقے خالی کرنے کے لیے انتباہ

Web Desk

3 March 2026

اسرائیلی فوج نے لبنان میں درجنوں علاقوں کو خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی بیروت کے دو محلوں کے رہائشیوں کو مخصوص عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جہاں ممکنہ طور پر جلد فوجی کارروائی متوقع ہے۔

اس حوالے سے ٹیلی گرام پر جاری کیے گئے پیغام میں لبنان کے 59 علاقوں کے مکینوں کو ہنگامی انتباہ دیا گیا ہے، خصوصاً ان دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر اپنے گھروں کو خالی کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں 59 مقامات کی فہرست بھی جاری کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ علاقے حزب اللہ کی تنصیبات اور مفادات کے قریب واقع ہیں، جہاں آئندہ دنوں میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب مقامی ذرائع کے مطابق ان احکامات کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں۔