جرمنی نے اسرائیل کے ساتھ 6.5 ارب ڈالر کے میزائل سسٹم معاہدے کی منظوری دے دی
Web Desk
17 December 2025
برلن: جرمنی نے اسرائیل کے ساتھ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایرو تھری (Arrow 3) میزائل دفاعی نظام کے معاہدے کی منظوری دے دی۔
جرمن پارلیمنٹ نے 3.1 بلین ڈالر کی توسیع کی منظوری دی، جس کے بعد ڈیل کی مجموعی مالیت تقریباً 6.5 ارب ڈالر ہو گئی۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق یہ معاہدہ دو سال قبل طے پانے والے ابتدائی ڈیل کا تسلسل ہے، جس کی مالیت تقریباً 3.5 ارب ڈالر تھی۔
وزارت نے کہا کہ ایرو تھری میزائل سسٹم کے اس نئے معاہدے سے دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔
جرمنی اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والا امریکا کے بعد دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔
جرمن حکومت نے 17 نومبر کو اسرائیل کو اسلحے کی برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ غزہ میں مستحکم جنگ بندی اور خطے میں حالیہ سفارتی پیش رفت کے بعد کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل
12 October 2026
چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی
12 October 2026
صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید
12 October 2026
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی
12 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم
12 October 2026