LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ارطغرل کے عبدالرحمٰن الپ جلال آل کا جلد پاکستان آنے کا اعلان پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا حافظ نعیم الرحمن کی 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کی اپیل براڈ پیک حادثہ: جاں بحق ہونے والے پانچ غیرملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو پہنچا دی گئیں پاکستان جلد یوریشین اکنامک یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرے گا، فیصل نیاز ترمذی ٹرمپ نے امریکی اسلحے کے ذخائر میں کمی کی خبروں کو مسترد کر دیا اسلام آباد ہائیکورٹ: گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے الاؤنس میں اضافہ وزیراعظم کا آج سے 8 اگست تک سعودی عرب کا دورہ، فیلڈ مارشل بھی ہمراہ ہوں گے: دفتر خارجہ ایران کیخلاف جنگ کیلئے اسلحہ کمی پر ٹرمپ اپنے وزیر دفاع پر پھٹ پڑے: امریکی اخبار جولائی 2026 میں تجارتی خسارہ 3.94 ارب ڈالر تک پہنچ گیا وزیراعظم نے سعودی عرب روانگی سے قبل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا پنجاب میں قانونی اور انتظامی اصلاحات کیلئے ریفارمز کمیٹی تشکیل جیل سپرنڈنٹ کی بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے الزامات کی تردید پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال محسن نقوی سے چین اور ترکیہ سے تربیت یافتہ اے ایس پیز کی ملاقات

لبنان پر اسرائیلی یلغار: سرحد عبور، 52 افراد شہید، جواب میں حزب اللہ کا اسرائیلی نیول بیس پر میزائل حملہ

Web Desk

4 March 2026

اسرائیل کی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پرشدید بمباری،لبنان کےسولہ قصبوں پر حملے کیے،لبنانی شہر بالبیک پر حملے میں مزید دس افراد شہید ہوگئے،،عرب ٹی وی کےمطابق اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد باون تک پہنچ گئی،اسرائیلی حملوں میں کئی عمارتیں تباہ اور ساڑھے تین سو لبنانی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں،،صیہونی فوج نے کئی مقامات پر لبنانی سرحد کو عبور کرلیا،لبنانی فوج سات سرحدی پوسٹس خالی کرکے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے لبنان کے متعدد شہروں اور قصبوں کو خالی کرنے کی وارننگ بھی جاری کر دی ہے،،ادھر حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں حیفہ نیول بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں دو اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کردیا۔۔ حزب اللہ کے مطابق کفر شوبا اور کفر کلا کے علاقوں میں دو اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا۔ نشانہ بنائے گئے اسرائیلی ٹینک کو نکالنے کے لیے آنے والے دو مزید اسرائیلی ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ کے اوپر اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔