LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے، 3 فلسطینی صحافیوں سمیت 8 افراد شہید

Web Desk

22 January 2026

غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں 3 صحافیوں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
حماس کے زیرِ انتظام سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق الزہرہ کے علاقے میں صحافیوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والے صحافیوں کی شناخت محمد صلاح قشطہ، انس غنیم اور عبد الرؤف شاعت کے نام سے ہوئی، جو ایک مصری امدادی تنظیم کے لیے کام کر رہے تھے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملے میں حماس سے منسلک ڈرون آپریٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے علاوہ اسرائیلی توپ خانے اور فائرنگ سے مزید 8 افراد، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، شہید ہوئے۔

حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ صحت کے مطابق 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے اب تک غزہ میں کم از کم 466 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کے مطابق اسی دوران فلسطینی مسلح گروہوں کے حملوں میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقے الکفور میں بھی میزائل داغے، جس میں حزب اللّٰہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا، حالانکہ شواہد پیش نہیں کیے گئے۔