LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سینیٹ اجلاس: سانحہ پمز پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان شدید نوک جھونک، پالیسی اصلاحات کا مطالبہ سپریم کورٹ کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے: سینیٹر پرویز رشید میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک مریم نواز کا نیپال میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات، ملکی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیشرفت مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر احتجاج پر مجبور ایران کی ترکیہ میں امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے کی تردید پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر مشعال ملک کا پمز ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج

اسرائیل کاٹینکوں کے ذریعے لبنان میں زمینی حملہ، حزب اللہ نے ایلیٹ فورس تعینات کردی

Web Desk

5 March 2026

اسرائیل نے ٹینکوں کے ذریعے لبنان میں زمینی حملہ کردیا۔اور بیروت کے جنوب میں حزب اللہ کے  گڑھ ضاحیہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی وزیر اسموٹریچ کا کہنا ہے کہ ضاحیہ کو جلد غزہ کے خان یونس میں بدل دیں گے۔

حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے ایلیٹ رضوان فورس کو تعینات کر دیا ہے۔حزب اللہ نے اپنے جنگجوؤں کو دوبارہ سرحدی علاقے میں بھیجا ہے جہاں سے وہ 2024 کی جنگ کے بعد واپس ہٹ گئے تھے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ حزب اللہ مشرقِ وسطیٰ کے جاری تنازع میں مزید گہرائی تک شامل ہونے جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے رضوان فورس کے ارکان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ لڑائی میں شامل ہوکر اسرائیلی ٹینکوں کی پیش قدمی کو روکیں۔

ادھر لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملے بھی جاری ہیں۔۔حملوں کے نتیجے میں گزشتہ چار دنوں کے دوران کم از کم 77 افراد جاں بحق جب کہ 527 زخمی ہو چکے ہیں۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق مختلف علاقوں میں حملوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔