لبنان پر اسرائیلی حملے، حزب اللہ کے 2عہدیداراور2صحافیوں سمیت 6افرادشہید
Web Desk
28 March 2026
اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملوں میں شدت آ گئی، لبنانی زمینوں پر قبضے کے لیے اسرائیل فوجی دستے بھی کارروائیوں میں مصروف ہیںجبکہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے دو سینئر عہدیدار شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ادھر جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 2 لبنانی صحافیوں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق بیروت میں حزب اللہ کے ایوب حسین یعقوب اور یاسر محمد مبارک کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فضائی اور بحری افواج کی جنوبی لبنان میں کارروائیاں جاری ہیں، اسلحہ ڈپو، لانچرز اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔
اسرائیلی حملے میں جنوبی لبنان میں چار شامی کسان شہید ہو گئے ہیں جبکہ 9 افراد زخمی بھی ہوئے، کسان کھیتوں میں کام کر رہے تھے جب اسرائیل نے فضائی حملہ کیا۔
ادھر عرب اور لبنانی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں ہی اسرائیلی حملےمیں لبنانی چینل کی گاڑی کونشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں دوصحافی شہید ہوگئے۔۔شہید ہونے والے صحافیوں میں ایک خاتون صحافی فاطمہ فتونی بھی شامل ہیں۔ دوسرے شہید صحافی علی شعیب ہیں۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق لبنان میں اسرائیلی حملوں سے اب تک 1144 افرادشہید ہو چکے ہیں جبکہ 3319 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت
17 July 2026
امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026