LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا صومالی قزاقوں سے چار پاکستانی چھڑوا لیے، کل وطن پہنچیں گے: اسحاق ڈار الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس

Web Desk

2 October 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 277 ویں کور کمانڈرز کانفرنس چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جُرات کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے آغاز میں شہداء کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ فورم نے واضح کیا کہ افغان سر زمین سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں پاکستان کا قانونی و دفاعی حق ہیں، جبکہ ہندوستان کا آلہ کار بن کر دہشت گردی کی پشت پناہی کے سنگین نتائج کی تمام تر ذمہ داری افغان طالبان کی مخبوط الحواس قیادت پر عائد ہوتی ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ 9 مئی جیسے پرتشدد انتشار اور بدامنی پھیلا کر داخلی استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا قانون کے مطابق فیصلہ کن اور بلا امتیاز جواب دیا جائے گا۔ فورم نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے برادر ملک کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حرمین شریفین کے تقدس و تحفظ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی ‘مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے’ کا خیرمقدم بھی کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دفاعی صلاحیتوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج قوم کی حمایت سے ملکی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں۔