LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش

سرگودھا سے اغوا ہونے والا ایک سال کا بچہ اسلام آباد سے بازیاب

Web Desk

3 July 2026

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے ضلع سرگودھا سے اغوا ہونے والے ایک سالہ معصوم بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، سرگودھا کے علاقے بھاگٹا نوالا سے بچے کے اغوا کی اطلاع ملنے پر ایس پی ہیڈکوارٹرز و انڈسٹریل ایریا زون پری گل ترین کی خصوصی ہدایت پر ایک ہنگامی ایکشن پلان تیار کیا گیا۔ جس کے تحت ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل ایریا کی نگرانی میں خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

پولیس کی ان خصوصی ٹیموں نے روایتی تفتیش کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کے جدید کیمروں کے نیٹ ورک اور انسانی ذرائع (مخبروں) کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا۔ پولیس ٹیم نے فیض آباد کے علاقے میں ایک کامیاب اور مؤثر آپریشن کرتے ہوئے مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔

ایس پی پری گل ترین کا اس کامیاب آپریشن کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ پولیس ٹیموں نے کمسن بچے کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچنے سے پہلے ہی بحفاظت بازیاب کرایا، جس کے بعد قانونی ضابطے پورے کرتے ہوئے بچے کو پنجاب پولیس کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ اسے بحفاظت والدین تک پہنچایا جا سکے۔