LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد ہائیکورٹ، توشہ خانہ ٹو کیس: بانی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر نمبر لگانے کا حکم

Web Desk

12 March 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر نمبر لگانے کا حکم دے دیا۔ سماعت جسٹس خادم حسین سومرو کی سربراہی میں ہوئی، جس دوران رجسٹرار آفس کے بروقت دائر نہ ہونے کے اعتراضات ختم کر دیے گئے۔

بانی اور بشری بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ بانی کی بہن علمیہ خان، سلمان اکرم راجہ اور انتظار پنجھوتہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ وکالت نامے طویل عرصے سے فراہم نہیں کیے جا رہے، جس کی وجہ سے انہیں درخواست دائر کرنی پڑی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین سو سے زائد کیسز میں وکیل ہیں اور چیف جسٹس نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ جینوئن ایشوز پر کارروائی کی جائے گی۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے وکیل کی مشکلات پر توجہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپیل میں وکیل کے لیے وکالت نامے کی ضرورت نہیں، تاہم دائری برانچ اور اڈیالہ جیل سپریڈنٹ کی جانب سے دستخط نہ کرنے کی شکایت نوٹ کی گئی۔

سماعت کے دوران علمیہ خان نے اپیل پر نمبر لگانے کے حوالے سے وکیل سے سوال کیا تو جسٹس سومرو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ نمبر مل جائے گا اور وکیل بڑے تگڑے ہیں۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے آئندہ سماعت کی تاریخ دینے کی استدعا کی، جس پر جسٹس سومرو نے کہا کہ اپیل ہر ہفتے لگ رہی ہے اور اس جانب سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔