LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ

عمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا، عدالت کا میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم

Web Desk

12 March 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کی درخواست پر سماعت کے بعد میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے کی۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ بھی عدالت میں موجود تھے۔

سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اکتوبر سے عمران خان دائیں آنکھ کی بینائی کے مرض کی شکایت کر رہے ہیں۔ جیل ڈاکٹروں نے معاملہ نارمل قرار دیا، لیکن بینائی تقریباً ختم ہونے کے بعد انہیں پمز منتقل کیا گیا اور فیملی و وکلا کو اس دوران آگاہ نہیں کیا گیا۔

عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ میڈیکل رپورٹس اور فیصلوں کا جائزہ لیا جائے اور بانی کی صحت و زندگی پر تشویش کے پیش نظر فوری طبی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ موجودہ علاج جاری ہے، اور بانی کے ذاتی معالجین کو رسائی دی جائے تاکہ شفا اسپتال میں بھی چیک اپ کرایا جا سکے۔ عدالت نے فریقین کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کی اور فیصلہ محفوظ کر لیا، جس کا اعلان پندرہ منٹ میں متوقع ہے۔