اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی سماعت شروع
Web Desk
10 March 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی آنکھ کے علاج اور جیل میں طبی سہولیات سے متعلق سماعت جاری ہے۔
سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت میں جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ جمع کروائی، جس میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو میڈیکل بورڈ کے ذریعے مستقل چیک اپ فراہم کیا جا رہا ہے اور ان کا علاج پمز ہسپتال میں بھی کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو دو دفعہ پمز ہسپتال لایا گیا تاکہ آنکھ میں انجکشن کی ضرورت پوری کی جا سکے۔
سردار لطیف کھوسہ نے عدالت کے سامنے رپورٹ کی تفصیل پڑھ کر سنائی اور بتایا کہ تین سالہ سزا کے دوران بانی پی ٹی آئی نے اٹک اور اڈیالہ جیل میں قید کاٹنی تھی، اور اب دو سال 11 ماہ باقی ہیں۔ رپورٹ کے ساتھ پمز کی تین پریس ریلیز بھی منسلک ہیں جو علاج کی تصدیق کرتی ہیں۔
عدالت نے سوال کیا کہ کیا ابتدائی چیک اپ جیل میں ہوا تھا، جس پر بتایا گیا کہ ہاں، ابتدائی چیک اپ جیل میں ہوا اور بعد میں علاج کے لیے پمز ہسپتال لایا گیا۔
سردار لطیف کھوسہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فرینڈ آف کورٹ کے طور پر بیرسٹر سلمان صفدر نے رپورٹ جمع کرائی تھی، جس میں بانی پی ٹی آئی کے علاج میں تاخیر کے ممکنہ سنگین اثرات کی نشاندہی کی گئی تھی۔ عدالت نے سردار لطیف کھوسہ کو ہدایت کی کہ وہ فرینڈ آف کورٹ کی فائنڈنگ مکمل طور پر پڑھ کر پیش کریں۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026