LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اٹک پل اور راستوں کی بندش کے خلاف کیس

Web Desk

28 September 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیش نظر اٹک پل سمیت اہم راستوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس محمد آصف نے وکیل میاں شفقت جان کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد کو نہ تو اندر سے اور نہ ہی باہر سے بند کیا جا سکتا ہے، اور اس حوالے سے اس عدالت کا واضح فیصلہ پہلے سے موجود ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ اگر حکومت عوام کی عام نقل و حرکت پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد کر رہی ہے تو اس کا کوئی نہ کوئی آئینی یا قانونی جواز ہونا چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کسی ہنگامی صورتحال میں ایمبولینس، جنازے یا طلباء کو آنے جانے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟ ہم تو صرف عدالت کے پہلے سے موجود فیصلوں پر ہو بہو عملدرآمد کروانا چاہتے ہیں۔ وکیل کا کہنا تھا کہ اگر عام شہری پر تمام قوانین و ضوابط لاگو ہوتے ہیں، تو یہ ریاست اور حکومت پر بھی یکساں طور پر لاگو ہونے چاہئیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد متعلقہ حکام اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، جبکہ کیس کی مزید سماعت کچھ عرصے کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔