LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ دوران پرواز کپتان پر حملہ کرنے والا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبارکا دعویٰ محسن رضائی نے ٹرمپ کے ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے دعوؤں کو مسترد کر دیا پاسداران انقلاب کا چابہار بندرگاہ کے قریب مبینہ دہشت گرد سیل تباہ کرنے کا دعویٰ حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں جی سیون ممالک نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اتفاق کر لیا: فرانسیسی صدر

اسلام آباد ایکسپریس کا دورانِ سفر ویل ٹوٹ گیا، کھاریاں کے قریب حادثہ، بڑا سانحہ ٹل گیا

Web Desk

22 December 2025

لاہور سے اسلام آباد جانے والی اسلام آباد ایکسپریس دورانِ سفر ویل ٹوٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعہ کھاریاں کے قریب پیش آیا، تاہم بروقت کارروائی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے، جبکہ تمام تر واقعے کی نوعیت اور وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ اپنی نوعیت کا غیر معمولی واقعہ ہے جس کے باعث پاکستان ریلوے میں ہلچل مچ گئی۔

حادثے کے باعث ٹرین میں سوار مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم مسافروں کو محفوظ طریقے سے ٹرین سے اتار لیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اور تکنیکی پہلوؤں کا مکمل معائنہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے حال ہی میں لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی چاروں ریل کاروں کو اپ گریڈ کیا تھا، جس کے بعد یہ حادثہ سوالات کو جنم دے رہا ہے۔